قومی دارالحکومت دہلی میں ٹھنڈ بڑھنےسے لوگ سردی میں کپکپاتےہوئے نظر آرہے ہیں،وہیں کہرے کی وجہ سے ریلوے خدمات پر مسلسل اثر پڑرہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ کم از
کم درجہ حرارت چھ ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ،جو معمول سے ایک ڈگری سیلسیس کم ہے۔
محکمے کے مطابق موسم کی یہ حالت کل بھی یکساں رہے گی اور رات کے درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے۔